کلبھوشن یادیو کیس: اسلام آبادہائیکورٹ کی بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کوآئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہمی سے متعلق حکومتی درخواست پر بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کووکیل فراہمی سے متعلق حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجربنچ نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارٹی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے طارق کھوکھرسے استفسار کیاکہ آپ آج التواچاہتے ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ میں ایک معاملے پرعدالت کی معاونت کروں گا،محمد اسماعیل سمیت 5 بھارتی قیدیوں کورہاکردیاگیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیاکہ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل آج نہیں آئے؟،عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کوآئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت9 مارچ تک ملتوی کردی۔