’میں پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں‘

’میں پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں‘
’میں پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں‘
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے افغانستان کے لیگ سپنر قیس احمد پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قیس احمد نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور اس میں صلاحیتوں کااظہار کرنے کابے تابی سے منتظر ہوں کیونکہ یہاں بہت ہی اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کو ملتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، کوئٹہ کی ٹیم میں میرے کئی دوست موجود ہیں جن کے ساتھ کھیلنے اور گپ شپ لگانے میں مزہ آئے گا۔ نوجوان لیگ سپنر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ روابط مثالی ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ بھی قذافی سٹیڈیم میں ہو گا۔ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم میں آمد کی اجازت ملنے کا قوی امکان ہے۔ 

مزید :

کھیل -