آخری لمحات پر آسٹریلیا کا دھوکہ، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سخت ناراض ہو گیا، آسٹریلیا کی فرمائش پر کون سی مہنگی ترین چیز خریدنے پر بھی راضی ہو گیا تھا؟

آخری لمحات پر آسٹریلیا کا دھوکہ، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سخت ناراض ہو گیا، ...
آخری لمحات پر آسٹریلیا کا دھوکہ، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سخت ناراض ہو گیا، آسٹریلیا کی فرمائش پر کون سی مہنگی ترین چیز خریدنے پر بھی راضی ہو گیا تھا؟
سورس: Twitter

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے آخری لمحات میں ٹیسٹ سیریز ملتوی کئے جانے پر کرکٹ ساﺅتھ افریقہ (سی ایس اے) حکام چراغ پا ہو گئے جبکہ دورہ نہ کرنے کا فیصلہ ’غریب‘ کرکٹ ممالک کیلئے تباہ کن قرار دیا جانے لگا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے حکام آسٹریلیا کی جانب سے کورونا وائرس کو جواز بنا کر آخری لمحات میں ٹیسٹ ٹور ملتوی کرنے کے فیصلے پر چراغ پا ہے جس نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس ٹور کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے، آسٹریلوی بورڈ کے تمام مطالبات تسلیم کئے گئے حتیٰ کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی فرمائش پر آسٹریلیا سے مہنگا ترین ٹریکنگ سسٹم تک خریدنے کو تیار ہوگئے۔

بورڈ کو اس لئے بھی زیادہ مایوسی ہوئی کیونکہ حال ہی میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی بائیوسیکیور ماحول میں میزبانی کی، پاکستانی ویمنز ٹیم ڈربن میں بائیوسیکیور ببل میں موجود ہے، ڈومیسٹک ون ڈے کپ بھی جاری رہا، اس دوران کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا اور یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ حکومت نے ایک روز قبل ہی کورونا وائرس کیسز میں 75 فیصد تک کمی آنے کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ 

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گریم سمتھ نے کہاکہ ہم سی اے کے فیصلے پر بہت مایوس ہیں جبکہ بورڈ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو فولیٹسی موسیکی نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا کا اقدام شرمناک اور اس کے خاص طور پر مالی طور پر کمزور کرکٹ بورڈز پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شعیب منجرا کا کہنا تھا کہ ہم نے کرکٹ آسٹریلیا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی ٹیم آنے سے قبل ہی ہمارے کھلاڑی 14 روز کا قرنطینہ کرچکے ہوں گے اور اس مقصد کیلئے پاکستان میں موجود جنوبی افریقی سکواڈکے حوالے سے پلاننگ بھی تبدیل کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ پریٹوریا میں فائیو سٹار ہوٹل صرف مہمان سائیڈ کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے وقت ہم نے ان کیساتھ یہ ہوٹل شیئر کیا تھا، آسٹریلین ٹیم کیلئے حکومت سے ایئرپورٹ پر وی آئی پی رسائی کی اجازت لی گئی، صرف یہی نہیں بلکہ سی اے کی فرمائش پر آسٹریلیا سے مہنگا ترین ٹریکنگ سسٹم تک خریدنے کو تیار ہو گئے۔ 

مزید :

کھیل -