انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 
انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں تین پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 16 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 19 پیسے کا ہو گیاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں بہتری دیکھنے میں آتی رہی ہے ، سٹاک ایکسچینج میں تجارت شروع ہوئی تو 100 انڈیکس 46 ہزار 580 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو ئی اور پورا دن کاروبار اتار چڑھاﺅ کا شکار رہا ، اختتام تک 100 انڈیکس 353 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 46 ہزار 933 پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -