’فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں نہ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے‘

’فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں نہ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے‘
’فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں نہ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے‘
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں نہ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے لیکن میرے ہاتھ میں جو چیز نہیں ، میں اس کی ٹینشن نہیں لیتا، پاکستان ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی اچھا پرفارم کرے گی

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹیسٹ جیت کر پاکستان ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی، میں نہیں کھیل پا رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم اس وقت اچھا کھیل رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تماشائی بڑی تعداد میں سٹیڈیم آتے ہیں جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے لیکن اگر اس سال تماشائیوں کو اجازت نہ ملی تو ہم بہت مس کریں گے البتہ امید ہے کہ مداحوں کو گراﺅنڈ میں آ کر میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے گی۔ 

قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے حسن علی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی ہمیں ضرورت تھی اس لئے ہم نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے انہیں منتخب کیا، حسن علی ضرور پرفارم کرتا رہے گا اور ہمیں پی ایس ایل میں چیمپین بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید :

کھیل -