’میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘ سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کھل کر میدان میں آگئیں، مودی سرکار کو مرچیں لگادیں

’میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘ سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کھل کر میدان میں ...
’میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘ سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کھل کر میدان میں آگئیں، مودی سرکار کو مرچیں لگادیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) فحش فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میاخلیفہ نے کھل کر بھارتی کسانوں کی حمایت کردی۔

میا خلیفہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے؟ کیا انہوں نے نئی دلی میں انٹرنیٹ معطل کردیا ہے؟

میا خلیفہ کے اس ٹویٹ پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا اور ان پر پیسے لے کر ٹویٹ کرنے کا الزام لگایا۔ اس الزام کا جواب دیتے ہوئے میا خلیفہ نے ایک بزرگ کسان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں پیسے دیے گئے؟  انہوں نے بزرگ کسان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہی زبردست کاسٹنگ ڈائریکٹر ہے، امید ہے کہ جب ایوارڈز کا سیزن آئے گا تو انہیں نہیں بھلایا جائے گا، ’ میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘

میا خلیفہ کے علاوہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھی گزشتہ روز ایک ٹویٹ کرکے کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ کی نوجوان کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی کسانوں کے حق میں آواز بلند کی۔

دنیا کی مشہور شخصیات کی جانب سے کسانوں کی حمایت پر مودی سرکار سٹپٹا اٹھی اور ان پر سنسنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا۔ بھارت کے دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پارلیمان نے بحث اور بات چیت کے بعد ہی زرعی شعبے میں قانونی اصلاحات کی ہیں، سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلانے والے ہیش ٹیگز اور بیانات، خاص کر جب ان میں معروف شخصیات ملوث ہوں، یہ حقائق پر مبنی نہیں اور غیر ذمہ دارنہ ہے۔‘