پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کہاں سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی

پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کہاں سے الیکشن لڑانے کا ...
پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کہاں سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں کھڑا کیا جائے گا، اگر وہ یہ نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

خیال  رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آج سینیٹ الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے، امیدواروں کو آج سے ہی کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی 2012 میں بطور وزیر اعظم سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث 2013 کے الیکشن میں حصہ نہیں لے پائے تھے، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 158 سے الیکشن لڑا لیکن یہاں سے انہیں تحریک انصاف کے امیدوار محمد ابراہیم خان نے 8861 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی تھی۔

مزید :

قومی -