رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ اگر اب کوئی عید کے چاند کا اعلان کرے گا تو کتنا جرمانہ ہوگا؟

رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ اگر اب کوئی عید کے چاند کا اعلان کرے گا تو کتنا ...
رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ اگر اب کوئی عید کے چاند کا اعلان کرے گا تو کتنا جرمانہ ہوگا؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کمیٹی 2020 اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020 کی منظوری دی ہے۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران رویت ہلال کمیٹی بل کے تحت نجی رویت کے اوپر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی، بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کروایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی ہے۔طباعت قرآن ترمیمی بل کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائےگا،ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی۔

مزید :

قومی -