'لندن دوائی لینے گیا ابھی تک نہیں آیا، ہمت ہے تو واپس آؤ' مراد سعید کا جوشیلا خطاب

'لندن دوائی لینے گیا ابھی تک نہیں آیا، ہمت ہے تو واپس آؤ' مراد سعید کا جوشیلا ...
'لندن دوائی لینے گیا ابھی تک نہیں آیا، ہمت ہے تو واپس آؤ' مراد سعید کا جوشیلا خطاب
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا، اگر ہمت ہے تو واپس آؤ۔ لندن بیٹھ کر دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ سجن جندال سے شریف خاندان کے ذاتی تعلقات تھے، برکھادت نے اپنی کتاب میں لکھا کہ نوازشریف نے مودی سےملاقاتیں کیں۔ واضح ہوگیا کہ یہ اپنی چوری بچانے کے لیے اسمبلی آتے ہیں، ایوان میں عوامی مسائل پربات ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے پانچ سوالات پوچھے لیکن ان کا ابھی تک جواب نہیں آیا، کچھ اہم سوالات قومی خزانے میں لوٹ مار کے تھے، اگر یہ سچے تھے تو عدالت سے کیوں بھاگے تھے؟ ان کا کہناتھا کہ احسن اقبال کےبھائی کو شہبازشریف نے ٹھیکوں سے نوازا تھا وہ سی پیک کے پیچھے نہ چھپیں۔ 

مراد سعید نے کہا کہ غلاموں کی بھی زندگی ہوتی ہے؟ بیچارے اشاروں پر ناچتے ہیں، ان کو غلامی سے نکالنا چاہتےہیں۔ جس طرح ان کا لیڈر چور ہے ویسے ہی یہ بھی چور ہیں۔ ن لیگ کے وزیرخزانہ نےکہاتھا کہ پی آئی اےکے ساتھ پاکستان اسٹیل مفت ملےگی،براڈ شیٹ سے بھی ثابت ہوا کہ ان کے انہوں نے ملک کو لوٹآ ہے، اگر ان کو وطن سے اتنی ہی محبت ہے تو پاکستان آکر عدالتوں میں پیش ہوں۔ 

مزید :

قومی -