اداکار یاسر حسین نے ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ پر دئیے گیے اپنے بیانات پر یو ٹرن لے لیا

اداکار یاسر حسین نے ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ پر دئیے گیے اپنے بیانات پر یو ...
اداکار یاسر حسین نے ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ پر دئیے گیے اپنے بیانات پر یو ٹرن لے لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکار یاسر حسین نےمعروف ترک ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے اپنے دئیے گیے بیانات پر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یاسر حسین کی جانب سے متعدد بار ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں نشر کرنے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ترکی کے فنکاروں کو ’’کچرا‘‘ بھی کہا تھا اس کے علاوہ وہ ترک فنکاروں کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے کے بھی سخت مخالف رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اداکار احسن خان کے پروگرام’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں اداکار سے پوچھا گیا کہ آپ کو  ’ارطغرل‘ سے کیا مسئلہ ہے؟ جس پر یاسر حسین جواب دیتے ہیں میرا تو ’’ارطغرل‘‘ سے آج تک کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ میرا تو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے مسئلہ ہے۔ پی ٹی وی ہمارا ادارہ ہے، اسے غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کے بجائے اپنا نیا مواد بنانا چاہیے۔

مزید :

تفریح -