بابر اعظم کو غصہ آگیا،بیٹ وکٹوں پر دے مارا

بابر اعظم کو غصہ آگیا،بیٹ وکٹوں پر دے مارا
بابر اعظم کو غصہ آگیا،بیٹ وکٹوں پر دے مارا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نیٹ پریکٹس کے دوران ٹھیک شارٹس نہ لگنے پر غصہ آگیا ،جس پر انہوں نے بلا وکٹوں میں دے مارا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف اکاؤنٹس کی جانب سے بابر اعظم کی نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے  جس میں بابر اعظم کو فاسٹ اور سپن باؤلرز کی گیندوں پر بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،تاہم وہ چند گیندوں کو ٹھیک سے مڈل نہیں کرپارہے جس پر ان کو غصہ آجاتا ہے اور وہ اپنا بلا وکٹوں پر ماردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کل (جمعرات کو)راولپنڈی میں کھیلے گی،دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی باؤلنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

کھیل -