سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ ضمیر بیچے جاتے رہے: بابراعوان

سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ ضمیر بیچے جاتے رہے: بابراعوان
سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ ضمیر بیچے جاتے رہے: بابراعوان
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ ضمیر بیچے جاتے رہے، اب آئین میں ترمیم سے سینیٹ الیکشن شفاف ہوگا۔ 

قومی اسمبلی کےاجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ہر پارٹی نے منشورمیں کہا کہ سینیٹ میں پیسے کا عمل دخل بند کریں گے لیکن خاتمہ کسی نے بھی نہیں کیا۔  عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے آئین میں ترمیم لے آکر آئے ہیں۔ اپوزیشن چاہتی ہے ووٹوں کی منڈی لگے۔ آئین میں ترمیم سےسینیٹ الیکشن شفاف ہوگا۔

بابراعوان کی تقریرکےدوران اپوزیشن ارکان سیٹیاں بجاتےرہے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔ 

مزید :

قومی -