پولیس نے شہری کی گاڑی کی تلاشی لی تو چھپائی گئی ہیروئن مل گئی، اس سے پوچھا تو کیا بتایا کہ کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان ہیروئن سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ جب پولیس نے اس کی گاڑی سے ہیروئن برآمد کی اور اس سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو اس کیا بتایا؟ سن کر پولیس آفیسرز کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 29سالہ سٹیون کوپلین نامی یہ نوجوان امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ والٹن میں اپنی گاڑی کی سیٹ کے نیچے ہیروئن چھپا کر لیجا رہا تھا جب اسے راستے میں پولیس نے روک لیا اور دوران تلاشی ہیروئن برآمد کر لی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے جب اس سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ تو اس نے معصوم بنتے ہوئے کہا کہ ”یہ چاکلیٹ ہے۔“ پولیس نے اس معصوم منشیات سمگلر کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے اسے اکالوسا کاﺅنٹی جیل میں بند کر دیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔