خاتون کا خاتون سے انوکھا ترین انتقام، سبق سکھانے کے لیے اس کے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی

خاتون کا خاتون سے انوکھا ترین انتقام، سبق سکھانے کے لیے اس کے بوائے فرینڈ سے ...
خاتون کا خاتون سے انوکھا ترین انتقام، سبق سکھانے کے لیے اس کے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے دوسری خاتون سے اپنا منگیتر چھیننے کا انتہائی انوکھا انتقام لے لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سکاٹ لینڈ کے علاقے آئرشائر کی رہائشی جیڈ پرویس نامی اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ (@jadepurvis53)پر ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”ایک خاتون نے میرے منگیتر کے ساتھ تعلق استوار کر لیا اور اس بے وفائی پر میں نے اپنے منگیتر کے ساتھ رشتہ ختم کر ڈالا۔“

جیڈ نے بتایا کہ ”میں نے اس خاتون سے بدلہ لینے کے لیے اس کے بوائے فرینڈ سے رابطہ کیا اور اسے اس کی گرل فرینڈ کی بے وفائی کے بارے میں بتایا۔جب ہم دونوں کو اپنے اپنے شریک حیات کی بے وفائی کا پتا چلا تو ہم دونوں نے باہم ملنے کا فیصلہ کر لیا۔میرا منگیتر مجھ سے بے وفائی کرنے اور اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے 188میل کا سفر کرکے گیا تھا۔ اس خاتون کا بوائے فرینڈ 188میل کا سفر کرکے مجھ سے ملنے آیا اور پھر واپس نہیں گیا۔پہلی ملاقات میں ہی ہم دونوں نے ان دونوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اس واقعے کو 7سال گزر چکے ہیں۔“

جیڈ کا کہنا تھا کہ ”3سال تک ہم تعلق میں رہے اور پھر شادی کر لی۔ اب ہماری شادی کو بھی 4سال گزر چکے ہیں۔ میرے خیال میں جیت ہماری ہوئی ہے۔“ ویڈیو میں جیڈ اپنی اور اپنے شوہر کی ایک تصویر بھی پوسٹ کرتی ہے جس میں وہ ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہوتے ہیں۔ اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے اب تک 60لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -