براڈ شیٹ کمیشن نے کام شروع کردیا 

براڈ شیٹ کمیشن نے کام شروع کردیا 
براڈ شیٹ کمیشن نے کام شروع کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کمیشن کے سربراہ وفاقی شرعی عدالت میں قائم سیکریٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے براڈ شیٹ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ یہ کمیشن براڈ شیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری کے عمل اور معاہدوں کی چھان بین کرے گااور چھ ہفتوں میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ تیار کرے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ،نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے عظمت سعید کو متنازعہ شخصیت قرار دیا تھا۔

مزید :

قومی -