پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا
پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے  بیلسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی سائنسدانوں و انجینئرز کو مبارکباد۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کے تحت کیا گیا۔ کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ تجربے کے دوران اعلیٰ عسکری حکام، سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔ 

کمانڈر سٹریٹجک فورسز کمانڈ نے ویپن سسٹم کے مشاہدے اور تجربے کو سراہا۔ انہوں نے تجربے میں شامل جوانوں کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت کی جانب سے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔