بیٹی پیدا ہونے پر شوہر بیوی کو ہسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا

بیٹی پیدا ہونے پر شوہر بیوی کو ہسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا
بیٹی پیدا ہونے پر شوہر بیوی کو ہسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا
سورس: Pixabay

  

سہارنپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے علاقے دیوبند میں ایک شخص اس وقت اپنی بیوی کو ہسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا جب اس نے بیٹی کو جنم دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عائشہ کی ڈیڑھ سال پہلے دیوبند کے رہائشی سے شادی ہوئی تھی۔ جب عائشہ حاملہ ہوئی تو اس کا شوہر اسے روز کہتا کہ تم نے بیٹا ہی پیدا کرنا ہے، اس پر خاتون جواب دیتی کہ بیٹی ہو یا بیٹا اس کیلئے دونوں برابر ہیں، اسی بات پر شوہر اسے روز پیٹتا تھا۔

عائشہ کو 22 جنوری کو ضلعی ہسپتال میں ڈلیوری کیلئے داخل کرایا گیا اور جب اس نے بیٹی کو جنم دیا تو اس کا شوہر اور سسرال والے اسے دیکھے بغیر ہی ہسپتال سے فرار ہوگئے۔ زچہ اور بچہ ابھی تک ہسپتال میں ہیں لیکن سسرالیوں کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا جارہا ۔

خاتون کے والد نے اپنے سمدھی سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عائشہ کے والد کا کہنا ہے کہ وہ معاملہ بات چیت سے سلجھانا چاہتے ہیں لیکن اگر اس کا کوئی حل نہ نکلا تو پھر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -