سود سے متعلق کیس کی سماعت،حکومت نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا

سود سے متعلق کیس کی سماعت،حکومت نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا
سود سے متعلق کیس کی سماعت،حکومت نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے سود سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی شرعی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وفاقی شرعی عدالت کا تین رکنی بینچ سود کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کررہا ہے جبکہ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کررہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے وفاقی شرعی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے  کہ شرعی عدالت کا یہ کیس سننے کا اختیار نہیں، یہ آئین کی تشریح کا مقدمہ ہے، آئین کی تشریح صرف سپریم کورٹ کا اختیار ہے۔

اٹارنی جنرل کے موقف پر چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا کہ شرعی عدالت کے اختیار کو چیلنج کرنا ہے تو تحریری درخواست دیں، تحریری درخواست کا جائزہ لے کر عدالت فیصلہ کرے گی۔کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -