چین نے پانچ لاکھ ویکسین تحفے میں دی، 70 ہزار پنجاب کے حصے میں آئی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد 

چین نے پانچ لاکھ ویکسین تحفے میں دی، 70 ہزار پنجاب کے حصے میں آئی ہے: ڈاکٹر ...
چین نے پانچ لاکھ ویکسین تحفے میں دی، 70 ہزار پنجاب کے حصے میں آئی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد 
سورس: File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے، ہیلتھ ورکرز جنہوں نے قربانیاں دی ہیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں بھیجی گئی ہیں جن میں سے 70ہزار پنجاب کے حصے میں آئی ، 32 ہزار پرائمری اینڈ سیکنڈری کو دی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا  تھا کہ  ریکسیو اور لیب میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ایک کروڑ 17لاکھ ڈوزز رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ میں پاکستان کی 10 کروڑ آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔ صوبائی اور وفاقی حکومت نے کورونا کے لیے اضافی فنڈ رکھا ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -