پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ نے ایک اور بھارتی ریکارڈ روند ڈالا

پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ نے ایک اور بھارتی ریکارڈ روند ڈالا
پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ نے ایک اور بھارتی ریکارڈ روند ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف مارشل آرٹس  ایکسپرٹ راشد نسیم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ کر64 ویں دفعہ اپنا نام  گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے,راشد نسیم کا رواں سال یہ پہلا ریکارڈ ہے۔
 مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم کےا نفرادی ریکارڈ زکی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔راشد نسیم نے اس مرتبہ تین  منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 159مارشل آرٹس ککس مار کر عالمی ریکارڈ چکنا چور کیا۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑی نارایان کو شکست دی جنہوں نے پہلے 138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
گینز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق سال 2021 میں پہلا اور انفرادی طور پر راشد نسیم کا 64 واں ریکارڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -