آسٹریا میں کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ

آسٹریا میں کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ
آسٹریا میں کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ

  

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا میں حکومت نے 8 فروری سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کر ر کھا ہے جبکہ ملک میں دن بدن کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی پریشانی بھی بڑھ رہی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آسٹریا میں ایک ہزار 520کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 55افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے ۔

آسٹریا میں کورونا کی تعداد میں کمی نہیں آ رہی اور انفیکشن کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور حکومت نے 8 فروری سے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا بھی اعلان کر چکی ہے اور حکومت کی کورونا کے موجودہ حالات میں پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔بدھ کے روز صحت کے حکام نے 1،520 نئے انفیکشن اور 55 اموات کا اعلان کیا۔آسٹریا میں ماہرین صحت سخت تشویش کا شکار ہیں کہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅں کی شرح اور اموات کو کیسے قابو میں کیا جائے ۔

مزید :

بین الاقوامی -