بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم
بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم

  

چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنالیے۔

میزبان بنگہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،تاہم اوپننگ بلے باز تمیم اقبال صرف نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے بنگلہ دیشی وکٹیں گرتی رہیں،تاہم شادمان اسلام،شکیب الحسن اورمشفیق الرحیم نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا۔اوپننگ بلے باز شادمان اسلام 59 جبکہ مشفیق الرحیم 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر شکیب الحسن 39 اور لٹن داس 34 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل ویری کین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس میچ میں تین کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈبیو کیا ہے۔

مزید :

کھیل -