میانمار کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس

میانمار کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس
میانمار کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )میانمار کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تمام ممبران مشترکہ بیان پر متفق نہ ہوسکے،روس اور چین نے بات چیت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق میانمار میں  فوج کے زبردستی اقتدار سنبھالنے  پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کا جائزہ لیا گیا۔تاہم  رکن ممالک میانمار کی صورتحال پر مشترکہ بیان پر متفق نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت کے دفاتر پرچھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف سول نافرمانی کی تحریک بھی  شروع ہوگئی ہے۔ میانمار میں سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -