'حکومت کے اپنے لوگ ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں' شازیہ مری کا دعوی

'حکومت کے اپنے لوگ ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں' شازیہ مری کا دعوی
'حکومت کے اپنے لوگ ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں' شازیہ مری کا دعوی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے اپنے ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہمیں بولنےنہیں دیا جاتا۔ سپیکر نے ہمیں عوامی ایشو پر بات نہیں کرنے دی، حکومت نے ایک ماہ میں تین بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ 

دوسری جانب اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس ملک میں جاری نا انصافیاں ختم کرنے آئی تھی۔ عمران خان کی ٹیم میں بھی کوئی دونمبری کر کے نہیں بچ سکتا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ اپوزیشن شفافیت کی طرف نہیں آنا چاہتی۔ اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

مزید :

قومی -