نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلا دیا

نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلا دیا
نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلا دیا
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نوازشریف نے ہر ممکن حمایت کا یقین دلا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی حمایت کرے گی، حکومت مخالف تحریک کے لیے تیار ہیں۔ 

سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ انہوں نے مولانا کو لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنا دینے کے حوالے سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -