باپ کی موت کی خبر سن کر بیٹا بھی انتقال کرگیا

باپ کی موت کی خبر سن کر بیٹا بھی انتقال کرگیا
باپ کی موت کی خبر سن کر بیٹا بھی انتقال کرگیا
سورس: Social Media

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں باپ سے محبت کی حیران کن مثال اس وقت سامنے آئی جب اپنے والد کے انتقال کی خبر سن کر بیٹا بھی انتقال کرگیا۔

سعودی شہر حائل سے تعلق رکھنے والے شیخ فلاح الشمری کچھ روز پہلے ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کے بڑے صاحبزادے نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔

گزشتہ روز (منگل کو) شیخ فلاح الشمری کئی دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے جس کی خبر سنتے ہی ان کے صاحبزادے کو بھی دل کا دورہ پڑا اور اس نے بھی اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ باپ کی نماز جنازہ آج ظہر جبکہ بیٹے کی تدفین عصر کی نماز کے بعد کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -