کاتالونیہ الیکشن میں علی رشید بٹ کاانتخانی لسٹ میں نام آنا کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم ہے : قونصل جنرل بارسلونا 

کاتالونیہ الیکشن میں علی رشید بٹ کاانتخانی لسٹ میں نام آنا کامیابی کی طرف ...
کاتالونیہ الیکشن میں علی رشید بٹ کاانتخانی لسٹ میں نام آنا کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم ہے : قونصل جنرل بارسلونا 

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مقامی سیاسی جماعتوں میں شمولیت بہت ضروری ہے، کاتالونیا کے رواں ماہ ہونے والے الیکشن میں سیاسی جماعت سیودادانوس کی جانب سے پاکستانی سوشل ورکر علی رشید بٹ کا انتخانی لسٹ میں شامل ہونا کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیودادانوس کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ سوسانہ بالتران پاکستان دوست سیاسی رہنما ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی 14فروری کا تا لونیہ کے الیکشن میں ضرور اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔

مزید :

بین الاقوامی -