ڈاکٹر یاسمین راشد کا زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان اکتوبر میں عوام کیلئے کھولنے کا اعلان 

ڈاکٹر یاسمین راشد کا زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان اکتوبر میں عوام کیلئے ...
ڈاکٹر یاسمین راشد کا زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان اکتوبر میں عوام کیلئے کھولنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر  صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان کو عوام کیلئے اکتوبر میں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان کا دورہ کیا ، سیکرٹری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویویلپمنٹ مجاہد شیر دل نے وزیر صحت کو زیر تعمیر ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیر صحت نے کہا کہ زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان پر جاری پیشرفت تسلی بخش ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ نشتر ٹو ہسپتال ملتان اکتوبر میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، یہ ہسپتال  500 بستروں پر مشتمل ہو گا ، عوام کو  50 سال بعد نشٹر ٹو کی شکل میں جنرل ہسپتال میسر آئے گا۔