گن مین نے ڈی ایس پی حیدر آباد کو گولی مار کر قتل کردیا

گن مین نے ڈی ایس پی حیدر آباد کو گولی مار کر قتل کردیا
گن مین نے ڈی ایس پی حیدر آباد کو گولی مار کر قتل کردیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) قاسم آباد  فیض محمد کو گن مین نے گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کے گن مین نے پکوڑا چوک پرفیض محمد  کو گولیاں مار دیں۔ ڈی ایس پی کو شدید زخمی حالت میں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے گن مین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کی شناخت آصف چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔