شیخ رشید کے اہل خانہ نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخ رشید کی لیگل ٹیم اور اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کرنے کیلئے مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی لیگل ٹیم اور اہل خانہ کی جانب سے سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں، کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں، شیخ رشید کو ادویات اور کپڑے مہیا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، گرفتار ہونے سے اب تک شیخ رشید سے ان کے اہل خانہ کو ملنے نہیں دیا گیا ، شیخ رشید کی صحت پر ہمیشہ تشویش رہتی ہے ۔