ابو ظہبی سے بھارتی شہر کالی کٹ آنے والی پرواز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، پھر پائلٹ نے کیا کیا ؟ جانئے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایئر انڈیا ایکسپریس کی ابو ظہبی سے کالی کٹ جانے والی پرواز کے انجن میں آگ لگنے کے باعث اسے واپس ابو ظہبی ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا ،تمام مسافر محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی فائلٹ کے پائلٹ کو محسوس ہو ا جیسے جہاز کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی ہے تو اس نے فوری طور پر ابو ظہبی ایئر پورٹ واپس جانے کی تیاری کی اور فلائنٹ کو لینڈ کروا دیا ۔
جہاز کے انجن میں جس وقت خرابی ہوئی تب تک وہ کالی کٹ کیلئے اڑان بھر چکی تھی اور اس میں 184 افراد سوار تھے تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اور پرواز کو بحفاظت ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا ۔