کراچی نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ” حازم بنگوار “ کے سوشل میڈیا پر چرچے ، دراصل یہ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں ؟ دلچسپ معلومات

کراچی نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ” حازم بنگوار “ کے سوشل میڈیا پر چرچے ...
کراچی نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ” حازم بنگوار “ کے سوشل میڈیا پر چرچے ، دراصل یہ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں ؟ دلچسپ معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کی تصاویر بے حد وائر ل ہو رہی ہیں اور ان کی وجہ شہرت سرکاری عہدہ نہیں بلکہ ان کے دلچسپ شوق ہیں ، وہ فیشن ماڈل رہے ہیں جس کا اندازہ ان کے انسٹاگرام پر جاری تصاویر سے کیا جا سکتاہے جبکہ وہ گلوکار بھی ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق حازم بنگوار کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے لیکن محض چھ سال کی عمر میں وہ نیویارک منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم مڈوڈ ہائی سکول سے حاصل کی پھر انہوں نے امریکن انٹر کونٹیننٹل یونیورسٹی لندن سے فیشن ڈیزائنر کی ڈگری حاصل کی ۔
ان کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے اور وہ ایک آرکیٹیکچر ہیں جبکہ ان کے والدپولیس فورس میں ڈی آئی جی کے عہدے پر رہ چکے ہیں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق حازم بنگوار نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی ۔


زمانہ طالب علمی میں حازم زیادہ وقت سٹوڈیوز میں گزارا کرتے تھے جہاں ان کی توجہ میوز ک کی طر ف راغب ہوئی ، انہوں نے 2014 میں ہپ ہاپ گانے لکھ کر انڈسٹر میں توجہ حاصل کی ، وہ جیسی جے ،فیوچر، کیارا ، نکی مناج جیسے کلاقاروں کیلئے کئی گیت لکھے ۔
حازم تین معروف کمپنیوں کے بریںڈ ایمبسیڈر بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے بعد وہ پاکستان آئے اور انہوں نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کیا اور پی ایم ایس افسر بنے اور رواں ہفتے ہی وہ اسسٹنٹ کمشنر کراچی تعینات ہوئے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -