سجدہ وہ جگہ جہاں سکون ہی سکون ہے

سجدہ وہ جگہ جہاں سکون ہی سکون ہے
سجدہ وہ جگہ جہاں سکون ہی سکون ہے

  

تحریر : کاشف عرفان اللہ

سجدہ وہ جگہ جہاں سکون ہی سکون ہے۔۔۔

وہ جگہ جدھر ہم رو بھی سکتے ہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ س کی بارگاہ میں  اپنے جذبات کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔

جب اللہ کو ہمارا سجدہ کرنا پسند آ جاتا ہے،تب وہ خود ہی ایسے راستے بنا دیتا ہے کہ اس کا بندہ بناء سجدہ کیے رہ ہی نہی پاتا ۔

ہم ہر کسی کو اپنی مرضی کے حساب سے نہیں چلا سکتے تو....!!

 جُھکنا سیکھیے....

مُعاف کرنا سیکھیے....

 صُلح کرنا سیکھیے....

محبت بانٹنا سیکھیے....

 عزت/احترام کرنا سیکھیے...

 نفرتوں کو مٹانا سیکھیے...۔

دنیا دھوکےکا گھر ہے

کچھ لوگ تو بس دنیا کی زندگی کو ہی اصل زندگی سمجھتے تھے مگر یہ نہیں جانتے کہ اصل زندگی تو آخر ت کی زندگی ہے بے شک ہر سوالات کے جوابات دینے ہو نگے

‏اس دور کی حقیقت یہی ہے کہ 4 مسلمان ایک سمت میں بس اسی وقت ساتھ چلتے ہیں جب پانچواں مسلمان اُن کے کندھوں پہ ہوتا ہے ....

‏آپ جو چاہیں کریں لیکن یہ ضرور یاد رکھیں کہ آپ کی ملاقات  آپ کے کیے ہوئے اعمال سے لازمی ہو گی ....

ایسی زندگی کبھی قبول نا کیجیے  جِسں میں"زندگیؔ ہی نہ ہو .....

آس پاس لوگوں کی خاموشیوں کو تکبر نہ سمجھیے، نا جانے ان میں کتنے ایسے ہوں گے جو زندگی کی الجھی ہوئی گرہیں سلجھاتے ہیں، اسی لیے گمان اچھے اور ظرف اعلیٰ کر لیں..۔۔

دعائیں زمین سے اگنے والے پودے کی طرح ہوتی ہیں پہلے دانہ بنتی ہیں پھر سبز ہوتی ہیں پھر کلی بنتی ہیں پھر پھول۔

وقت لگتا ہے لیکن کام ہورہا ہوتا ہے اللہ کے ہاں نام لکھے جارہے ہوتے ہیں دعائیں رد نہیں ہوتیں،یقین رکھیں۔

مزید :

روشن کرنیں -