جمشید دستی علیل لیکن صحت اب کیسی ہے؟ دعاؤں کی اپیل

جمشید دستی علیل لیکن صحت اب کیسی ہے؟ دعاؤں کی اپیل
جمشید دستی علیل لیکن صحت اب کیسی ہے؟ دعاؤں کی اپیل

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کو پتے میں پتھریاں ہونے کی وجہ سے لبلبے میں سوزش کا عارضہ لاحق ہے ،و ہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی ان دنوں خرابی صحت کے سبب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گذشتہ روز سماجی شخصیات کے وفد نے ان کی ہسپتال میں عیادت کی او ر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ عیادت کرنے والوں میں ڈاکٹر عتیق، ڈاکٹر عفان قیصر سمیت دیگر شامل تھے۔

عفان قیصر نے بتایا کہ جمشید دستی حوصلے میں ہیں ،  اللہ پاک انہیں جلد صحت دیں، حالت سنبھل رہی ہے  لیکن  دعاؤں کی درخواست ہے،  ہم سےجو ہو سکا انسانیت کے دوست کی ہر ممکن مدد کی خاطر  کریں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -