استعفے منظور، پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ڈی اے پی ٹی آئی اراکین سے لاجز طاقت کا استعمال کرتے ہوئے خالی کروائے گی، خط میں کہا گیاہے کہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاونت کی جائے ، ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24جنوری کو سرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا،رہائشیں خالی نہ کرنے پر آپریشن کرناہے ،کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ اسد قیصر، آفتاب جہانگیر ، سمیت متعدد ارکان نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیئے ۔