انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4.64 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 276 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 277.50 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -