راکھی ساونت کےساتھ ہوا دھوکا ،عادل درانی کا خفیہ شادی رکھنے کا معاملہ سامنے آگیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز عادل درانی کے خفیہ شادی رکھنے اور انہیں دھوکا دینے کا انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ "میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے"۔
فو ٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پیجز پر راکھی سانت کی کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے عادل کے دھوکا دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ "عادل درانی انہیں دھو کا دے رہے ہیں انکا افئیر چل رہا ہے۔عادل نے اسی افئیر کی وجہ سے شادی کو 8 ماہ تک خفیہ رکھا اور جب بگ باس مراٹھی میں بطور امیدوار، میں نے شرکت کی تو انہیں میری غیر موجودگی میں چکر چلانے کا اچھا موقع مل گیا"۔راکھی کا کہنا ہے کہ "میرےپاس تمام ثبوت ہیں، وقت آنے پر سب کے سامنے لے آؤں گی"۔
View this post on Instagram
اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والی وائرل ویڈیوز میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ"میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتاسکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا"۔ بھارتی ڈانسر کا کہنا تھا کہ "میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا، پہلی میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے.راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ" ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے"۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی.