لال حویلی پراپرٹی تنازعہ ، متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کے وکیل کی درخواست منظور کر لی 

لال حویلی پراپرٹی تنازعہ ، متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کے وکیل کی درخواست ...
لال حویلی پراپرٹی تنازعہ ، متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کے وکیل کی درخواست منظور کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے لال حویلی پراپرٹی تنازع کے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے وکیل نے متروکہ وقف املاک اور لال حویلی کے درمیان پراپرٹی تنازع کے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد میں گرفتار ہیں، شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت آج مقرر ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت کیلئے پیش ہونا ممکن نہیں ہے ، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کر کے آئندہ تاریخ مقرر کر دی جائے ۔ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔ 
متروکہ وقف املاک نے 30 جنوری کو لال حویلی کے سات یونٹ سیل کیئے تھے ، متروکہ وقف املاک نے آج شیخ رشید کو طلب کر رکھاہے ، ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے وقف املاک کو لال حویلی تنازع حل کرنے کیلئے 15 روز کا وقت دیا تھا ۔

مزید :

قومی -