موت کا سفر ....(مختصر افسانہ )
تحریر : نیلما ناھید درانی
عزرائیل بہت پریشان تھا۔۔۔اس نے اللہ سے کہا۔۔۔
بلجیم کی کرسٹینا سوڈان میں ہے۔۔۔وہ وہاں بہت خوش ہے۔۔اچھی نوکری، من پسند شخص سے دوستی۔۔۔وہ اگلے مہینے کانگو کیسے جائے گی ؟ ۔۔۔میں اس کی روح کیسے لا سکتا ہوں؟
اللہ نے کہا۔۔۔انتظار کرو
کرسٹینا دارفر میں سیکٹر کمانڈر تھی۔۔۔اچھی تنخواہ، بڑا عہدہ، دوستانہ ماحول ۔۔ وہ بہت خوش تھی۔
اچانک اس نے اپنی پرسنل سیکرٹری کو بلا کر کہا۔۔۔"میری کچھ تصویریں بنا دو۔۔۔میں نے کانگو کی جاب کے لیے اپلائی کرنا ہے۔"
اور وہ جاب اس کو مل گئی۔۔۔سیکٹر نارتھ کے سب لوگ اس کو پسند کرتے تھے۔۔۔سب نے روتے ہوئے اس کو رخصت کیا۔۔۔وہ مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر اپنی نئی منزل کانگو کے لیے روانہ ہوئی۔۔۔
دوسرے دن خبر آئی وہ جہاز کانگو کے ایئر پورٹ کے قریب گر گیا ہے۔۔۔جس میں کرسٹینا سوار تھی۔