”پہلےمعافی پھر کمنٹری “رمیز راجہ کے بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا

”پہلےمعافی پھر کمنٹری “رمیز راجہ کے بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا
”پہلےمعافی پھر کمنٹری “رمیز راجہ کے بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے پی ایس ایل سیزن 8 کے کمنٹری پینل کا حصہ بننے کیلئے پہلے پرانے بیانات معافی مانگنے کے بیان پر رد عمل جاری کرتے ہوئے تردید کر دی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین رمیز راجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نئی مینجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کے لیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟۔
بہر حال پی سی بی کی جانب سے رمیز راجہ کے بیان کا نوٹس لیا گیاہے اور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” رمیز راجہ کمنٹری کرنے کیلئے مکمل طور پر آزاد ہیں ، پی سی بی کی جانب سے ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ،، وہ کمنٹری کرسکتے ہیں جہاں بھی چاہیں اور جب چاہیں ، پی سی بی نے ان سے کسی چیز پر معافی مانگنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے ، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ رمیز راجہ کمنٹر ی کرنے کیلئے بالکل آزاد ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کے کمنٹری پینل کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا ۔
قبل ازیں پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -