ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے لڑکا لڑکی کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی

ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے لڑکا لڑکی کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی
ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے لڑکا لڑکی کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں اپنی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی پاداش میں ایک لڑکے لڑکی کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق لڑکا لڑکی عمر کی 20کی دہائی میں ہیں جو اس ویڈیو میں دارالحکومت تہران کے آزادی ٹاور کے قریب سڑک پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔
دانس کرتے ہوئے لڑکی نے سر پر سکارف بھی نہیں پہن رکھا ہوتا جو ایران میں خواتین کے لیے لازمی اور قابل سزا جرم ہے۔اس 21سالہ لڑکی کی شناخت استیازہ ہیغیغی اور اس کے ساتھ ڈانس کرنے والے اس کے 22سالہ دوست کی شناخت عامر محمد احمدی کے نام سے بتائی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ لڑکا لڑکی ایرانی حکومت کے خلاف ایک مظاہرے میں ڈانس کر رہے تھے۔ ایران میں حالیہ کئی مہینوں سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جو مھسا امینی نامی 22سالہ لڑکی کی پولیس کی حراست میں موت ہونے کے بعد شروع ہوئے تھے۔ اب تک ان مظاہروں میں سینکڑوں لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔