بھارت میں نایاب نسل کا قیمتی کتا چوری کرنے والے ا نجینئرنگ کے طالب علم لڑکا لڑکی گرفتار

بھارت میں نایاب نسل کا قیمتی کتا چوری کرنے والے ا نجینئرنگ کے طالب علم لڑکا ...
بھارت میں نایاب نسل کا قیمتی کتا چوری کرنے والے ا نجینئرنگ کے طالب علم لڑکا لڑکی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نایاب نسل کا قیمتی کتا چوری کرنے والے لڑکا لڑکی گرفتار کر لیے گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے ۔نکھیل اور شریا نامی لڑکا لڑکی، جو دونوں انجینئرنگ کے طالب علم ہیں اور کلاس فیلوز ہیںوہ کرناٹک کے شہر کوچی میں جانوروں کی ایک دکان پر گئے اور وہاں سے آنکھ بچا کر قیمتی نسل کا کتے کا بچہ چوری کر لیا۔
نکھیل اور شریا نہیں جانتے تھے کہ دکان میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جنہوں نے ان کی اس واردات کی ویڈیو محفوظ کر لی۔ اس ویڈیو سے دونوں کی شناخت کی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ان کی طرف سے چوری کیا گیا ’Shih Tzu Puppy‘ بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔
جانوروں کی اس دکان کے مالک بسیٹھ نے بتایا ہے کہ نکھیل اور شر یا نے کتے کا جو بچہ چوری کیا اس کی قیمت 25ہزار بھارتی روپے (تقریباً 83ہزار روپے) تھی۔ ملزمان شام 7بجے کے قریب موٹرسائیکل پر آئے تھے اور کتے کا بچہ چوری کرکے لے گئے، جس کی گمشدگی کا احساس ہمیں اگلے روز ہوا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہم نے چوروں کو پکڑا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -