اپنی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلانے پر معروف ریسلر ہلک ہوگن اپنے دوست کرٹ اینجل پر برس پڑے

اپنی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلانے پر معروف ریسلر ہلک ہوگن اپنے دوست کرٹ ...
اپنی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلانے پر معروف ریسلر ہلک ہوگن اپنے دوست کرٹ اینجل پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہلک ہوگن کے متعلق گزشتہ دنوں ان کے دوست کرٹ اینجل کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کا نچلا دھڑ مفلوج ہو چکا ہے اور کمر سے نیچے وہ اپنے جسم کو محسوس نہیں کر سکتے۔ اب اس معاملے پر ہلک ہوگن کا موقف سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے کرٹ اینجل کی بات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 69سالہ ہلک ہوگن کی ٹیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کرٹ اینجل نے پوڈ کاسٹ میں ہلک ہوگن کے متعلق جھوٹ بولا کہ کمر کی سرجری کے دوران ان کے عصبی نظام کو نقصان پہنچا ہے اور ان کا نچلا دھڑ مفلوج ہو چکا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ سرجری کے بعد ہلک ہوگن تیزی سے روبہ صحت ہیں اور ان کا نچلا دھڑ بالکل ٹھیک ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرٹ اینجل نے بتایا تھا کہ ہلک ہوگن اب لاٹھی کے سہارے کھڑے ہوتے ہیں تاہم ہلک ہوگن کی ٹیم کی طرف سے بتایا گیا کہ ہلک ہوگن بغیر کسی سہارے کے کھڑے ہوتے اور چلتے پھرتے ہیں تاہم سرجری کی وجہ سے انہیں زیادہ چلنے پھرنے سے منع کیا گیا ہے۔تاہم جلد وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل -