افسرشاہی کی بیٹی کی سالگرہ کے لیے چڑیا گھر عام شہریوں کے لیے بند

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ نجم شاہ کی بیٹی کی سالگرہ منانے کے لیے کراچی کا چڑیا گھر عام شہریوں کے لیے بند کردیا گیا ۔
ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ نجم شاہ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کراچی کے چڑیا گھر میں منعقد کی گئی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد کو بھی مدعو کی گیا تھا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ، جس کے باعث چڑیا گھر میں عام شہریوں کو داخلے سے روک دیا گیا ، اس موقع پر تفریح کے لیے چڑیا گھر آنیوالے شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔