وفاقی اورآزاد کشمیر کی حکومت کاپشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے لیے امداد کا اعلان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے اہلخانہ کے لیے25لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداءکے لیے 25،25لاکھ امداد کے ساتھ ساتھ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کے لیے بھی 5لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے ۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس نے بھی اپنے دورہ پشاور کے دوران واقعے میں شہیدہونیوالوں کے لیے فی کس اڑھائی لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یاد گار شہداءپر حاضری دی اور شہدا ءکے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔