الیکشن کمیشن نے مزید 31نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 

الیکشن کمیشن نے مزید 31نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 
الیکشن کمیشن نے مزید 31نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونیوالی مزید 31نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ 
الیکشن کمیشن کے مطابق 31نشستوں پر ضمنی الیکشن 19مارچ کوہوگا ۔ 10سے14فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال 18فروری کو کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی سے متعلق اعتراضات 22فروری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں ، الیکشن ٹربیونل 27فروری کواعتراضات پر سماعت کرے گا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار یکم مارچ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں جبکہ 2مارچ کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -