بطور قوم متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف کا بڑا بیان سامنے آگیا

بطور قوم متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف کا بڑا بیان ...
بطور قوم متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف کا بڑا بیان سامنے آگیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  ہم بطور قوم متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور پولیس لائنزکا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پولیس افسران اور لوگوں سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری کو سراہا۔آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔