عمران خان کے سہولت کار 28نومبر کو ریٹائر نہیں ہو رہے تھے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے سہولت کار 28نومبر کو ریٹائر نہیں ہو رہے تھے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان 26نومبر کو اسلام آباد آ کر دارالحکومت کو اس لیے بند کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ سارا معاملہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق تھا،عمران خان نے ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور یہ باتیں اب ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ جن لوگوں کا آپ نام سہولت کاری میں لے رہے تھے ان کا کیا مفاد تھا کیونکہ وہ تو 28نومبر کو ریٹائر ہو رہے تھے؟اس پر رانا ثنا اللہ نے میزبان کو استفسار کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ وہ ریٹائر ہو رہے تھے؟،جی وہ بالکل ریٹائر نہیں ہو رہے تھے ۔ شہزاد اقبال نے پھر سوال کیا وہ آپ کی حکومت سے ایک اور ایکسٹینشن لینا چاہتے تھے؟اس پر وفاقی وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ آپ نے جتنی بات پوچھی وہ میں نے بتا دی ۔
عمران خان کے سہولت کار ریٹائرڈ نہیں ہونا چاہتے تھے اور اسی لیے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو روکنے کیلئے عمران خان کا اسلام آباد پر حملہ آور ہونا اسلام آباد کو بند کرنا لوگوں کا سمندر لانے جیسے کام کروائے گئے
رانا ثنا اللہ pic.twitter.com/EL8qDB3Tze
— Raza Butt ????️ (@SocialDigitally) February 3, 2023