سندھ حکومت نے بھی سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے امداد کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے شہداء کے ورثاء کیلئے فی کس 10،10 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5 ،5 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکا دورہ کیا۔مراد علی شاہ کے ہمراہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری بھی موجود تھے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے ورثاء کیلئے 10،10 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 5،5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے یادگار شہداء پولیس پر فاتحہ خوانی بھی کی۔