ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 6ماہ کی تنخواہوں سے محروم 

ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 6ماہ کی تنخواہوں سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار ہوگئے۔لاہور میں عرصہ دراز سے فیڈریشن سے وابستہ ایک ملازم صادق خان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ کسی اعلیٰ عہدیدار نے خیریت بھی دریافت نہیں کی۔پریشان حال دوسرے ملازمین بھی قرض مانگ کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پی ایچ ایف نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس تک ادا نہیں کیا۔دوسری جانب وزارت آئی پی سی کی جانب سے پی ایچ ایف کو حال ہی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی۔ حکومتی گرانٹ ملنے کے باوجود فیڈریشن نے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔